سرگودھا میں 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا

سرگودھا: دل ہونا چاہیے جوان عمروں میں کیا رکھا ہے اب سرگودھا کے غلام فرید کو ہی لے لیں جسے 85 سال کی عمر میں اپنی پہلی محبت یعنی رانی بی بی سے شادی کا موقع ملا تو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

24 تونسہ ڈاٹ کامکے مطابق 7 دہائیاں قبل غلام فرید جھاوریاں کی رہائشی رانی بی بی کو بچپن ہی میں کھیل کود کے دوران نہ جانے کب دل دے بیٹھا، جوانی کی حدود میں داخل ہوئے توغلام فرید نے رشتہ کے لیے والدین کو بھجوایا لیکن ظالم سماج کی وجہ سے دونوں کی شادی نہ ہو سکی لیکن وقت نے پلٹا کھایا اور8 سال قبل غلام فرید کی بیوی وفات پا گئی جبکہ ایک سال قبل رانی بی بی کا خاوند بھی فوت ہوگیا تو دونوں کے بچوں نے برسوں پرانی محبت کو دوبارہ ملانے کا ارادہ کیا اورکامیاب بھی ہوگئے۔

7 دہائیوں کے بعد ہی سہی دو محبت کرنے والے دل مل گئے جہاں غلام فرید اوررانی بی بی کی شادی پرپورا علاقہ خوش ہے اور اس پریمی جوڑے کے لیے دعا گوہے جب کہ بچوں اوربچوں کے بچوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے بڑھے بوڑھے بھی خاصے خوش ہیں۔

دلہن رانی بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے جب کہ دولہا غلام فرید نے بھی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محبت کے لیے بہت دکھ اٹھا یا ہے لیکن اب خوش ہوں۔ غلام فرید کی پوتی صائمہ کا کہنا تھا کہ ہم جب رشتہ لے کرگئے تو دادی نہ مانی تو ہمیں بہت برا لگا پھرجب ہم دوبارہ رشتہ لے کرگئے تو دادی مان گئیں تھیں۔

The post سرگودھا میں 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا 24 تونسہ ڈاٹ کام.

اپنا تبصرہ بھیجیں