پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے، نعیم الحق

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے جب کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ نعیم بخاری نے دلائل مستند طریقے سے ختم کیے اور تمام شواہد اور دستاویزات پیش کر دیے ہیں، پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے جب کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی اور وہ فیصلہ دے گی جس کا پوری قوم انتظار کررہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں تمام شواہد اور دستاویزات پیش کردیں لہذا اب بار ثبوت وزیراعظم  پر ہے، (ن) لیگ پھنس چکی ہے کیونکہ قطری شہزادے کو اپنی رجسٹریشن اور فلیٹس کی ملکیت ظاہر کرنا ہوگی لہذا اب سب کو پتہ چل جائے گا سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے۔

The post  پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے، نعیم الحق 24 تونسہ ڈاٹ کام.

اپنا تبصرہ بھیجیں