تونسہ شریف-ظلم کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری -فائیٹ فار رائیٹس تنظیم

تونسہ شریف(نامہ نگار)معاشرے میں پھیلے ظلم اور نا انصافی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم ہر ظلم کے خلاف برسرپیکار اور مظلوم کے حامی رہیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز فائیٹ فار رائیٹس تنظیم کے قیام کے بعد نامزد عہدیداران صدر ذوالفقار بلوچ جنرل سیکرٹری غضنفر ہاشمی سینئر نائب صدر محمد معین احمد موسی خیل نائب صدر نعیم اللہ عاربی ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری نصر خان ملغانی صادق کریم سابق کونسلر سیکرٹری اطلاعات محمد امین نصر میرانی ایڈوکیٹ اور عبدالقیوم نتکانی ایڈوکیٹ لیگ ایڈوائزر مقرر ہونے کے بعد ایک پریس کانفرس میں کیا نامزد صدر نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ تحصیل تونسہ کی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی قطع برداشت نہیں کریں گے معین احمد موسی خیل نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے مظالم کی روک تھام کے لیئے انسان دوست لوگوں کی حمایت ضروری ہے صادق کریم نے کہا کہ عوام کے حقوق کو ہر سطح پر عضب کیا جارہا ہے جس کے لیئے متحد ہو کر جدوجہد کی اشد ضرورت ہے نعیم اللہ عاربی ایڈوکیٹ نے کہا کہ غریب اور محکوم لوگوں کی داد رسی ایک عظیم خدمت ہے جنرل سیکرٹری غضنفر عباس ہاشمی نے کہا کہ حقوق سے محروم اور استحصال زدہ طبقوں کا ساتھ دینا عین اسلام ہے اور اسلام نے حقوق العباد کی فضیلت سب سے زیادہ بیان کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کی غریب عوام کے حقوق اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں