تونسہ شریف۔ ٹارگٹ کلنگ پر نوجوان قتل، وجہ عناد، اور قاتل کا پتہ چل گیا

تونسہ شریف۔ ٹارگٹ کلنگ پر نوجوان قتل، وجہ عناد پتہ چل گیا

تونسہ شریف (نامہ نگار)نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،تفصیلات کے مطابق منگڑوٹھہ چوک پر نوجوان وسیم عباس اپنی دکان (کھوکھے دکان) پر بیٹھا تھا کہ نا معلوم مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔ جبکہ سٹی پولیس نے قریبی دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ وسیم کے بھائی عباس نے پولیس کو بتایا کہ وہ ملزم کو شکل سے پہچان گیا ہے لیکن اس کے نام اور گھر کا پتہ نہیں ملزم کی شبہات کی بنا پر پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دئے ۔ تفتیشی عبدلغفار خان برمانی نے بتایا کہ مقتول کی بھائی نے ملزم کو شکل سے پہچان لیا ہے  دن کو ایک خاتون رکشے سے اتری ان کے کھوکھے پر آئی اور کہا کہ  اپنا موبائل فون دکھاو میرا فون گم ہو گیا ہے لگتا ہے اسی رکشے والے نے نہ چوری کیا ہو۔ اس عورت نے کسی نمر پر کالین کیں لیکن فون اٹیند نہیں ہوا۔  کچھ لمحے بعد ایک نوجان پسٹل لہراتا آیا اور دھمکیاں دیتا چلا گیا جسے قریبی کھوکھے والے نے روک لیا ۔ لیکن وہی شام کو دوبارہ اآیا اور فائر کر کے چلا گیا۔ ملزم کون ہے پولیس کو پتہ چل گیا ہے ، ایف آئی آر درج ملزم کو نامزد کر لیا گیا ہے -ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں