تونسہ شریف-فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون شدید زخمی کر دیا گیا

تونسہ شریف(نامہ نگار)دریائے سندھ کے علاقے بستی حبیب میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون نذیراں مائی کو شدید زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ پہنچا دیا گیا جہاں ان کی تشویش ناک حالت کے باعث انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ ملزم محمد بخش عرف مٹی پہلے بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہے شدید زخمی خاتون کے بیٹے کے ساتھ معمولی تنازعہ تھا جس پر ان کی والدہ چھڑانے کے لیئے گئی تو اس نے خاتون کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں