تمن قیصرانی-مسلح افراد نے حملہ کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا

تمن قیصرانی-مسلح افراد نے حملہ کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا

تونسہ شریف(نامہ نگار)تمن قیصرانی کے علاقہ چتروٹہ میں پانچ مسلح افراد نے حملہ کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا بارڈر ملٹری پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا مضروب پارٹی نے خود سوزی کرنے کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق پانچ مسلح افراد ریشید شملہ صادق خان اقبال کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے ہمراہ ان کے گھر گھس گئے اور وار کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا مدعی پارٹی نے ملزموں کے خلاف 2013 میں مقدمہ درج کرایا تھا جس کا ان کو غصہ تھا ملزم ان کے گھر سے موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ بھی لے کر فرار عبدالغفار قیصرانی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ملزم با اثر ہیں اور انہوں نے میرے بوڑھے والد پر نا جائز تشدد کیا اور گھر میں گھس گئے ہیں بی ایم پی کے دفعدار نے پرچہ درج کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے ہم دو دن سے ٹھوکریں کھا رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈیرہ پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ورنہ وہ کمشنر آفس کے سامنے خود سوزی کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں