تونسہ شریف- تھانوں کے فورس طلب کرنے کے بعد تین گاڑیاں برآمد

تونسہ شریف( سپیشل رپورٹر) تونسہ تھانہ صدر کے ایریا میں صدر پولیس کیجانب سے نان کسٹم گاڑیوں کا پیچھا ۔ تین تھانوں کے فورس طلب کرنے کے بعد تین گاڑیاں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ معروف سمگلر اسما عیل پٹھان تین نان کسٹم گاڑیوں کے ساتھ تھانہ،، زین ،،کے ایریا میں بارڈر ملٹری پولیس کے ایریا تھانہ زین کے علاقہ کو کراس کر کے آرہا ہے جس پر صدر پولیس نے کسٹم حکام کے ہمراہ گاڑیوں کا پیچھا کیا جو کہ بستی احمدانی میں پٹھان بستی میں گاڑیوں کو لے گئے اور گھروں میں داخل ہو گئے ۔ صبح تک ملزمان اور پولیس کے درمیان مذاکرات جاری رہے لیکن انہوں نے گاڑیاں واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔اور پولیس کو مساجد پر اعلان کرکے واپس جانے کا کہ کر مذاکرت کا اعلان کر دیا ۔ جس پر تھانہ صدر نے تھانہ سٹی تونسہ اور تھانہ کالا سے مزید نفری طلب کر لی ۔ بھاری نفری پہنچنے کے بعد ملزمان گھروں میں گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ گاڑیوں کو تھانہ صدر نے قبضے میں لے لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر مہر قیوم نے بتایا کہ ملزمان کا پیچھا کیا جا رہا ہے اور گینگ کے تینوں افراد سرور اور اسماعیل چوبیس گھنٹے میں گرفتار کر لئے جائیں گے ۔ دریں اثنا معلوم ہوا کہ مقامی ملزمان نے ایک پولیس اہلکار کیساتھ بدتمیزی کی ۔ لیکن پولیس کیجانب سے اس بات کی تردید کی گئی ۔ دریں اثنا ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال نے بتایا کہ ملزمان جو بھی ہو قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں قانون کی گرفت میں ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں