تونسہ شریف۔ امجد فاروق کھوسہ گروپ نے ہار کے بعد،، عمران خان،، والا نعرہ لگا دیا

تونسہ شریف(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل نذر کلاچی چیئرمین یوسی کالو والا سردار سعید احمد گاڈی چیئرمین یوسی ناڑی ملک طیب حسین سانگھی مسلم لیگ ن تحصیل تونسہ کے صدر سردار عبدالحفیظ خان میرانی میونسپل کمیٹی تونسہ کے کونسلر پیر بشیر خان جعفر نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی تونسہ کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے یکطرفہ فیصلہ سنایا گیا ہے ن لیگ کے ڈویثرنل کوآرڈینٹر میر بادشاہ قیصرانی نے زبردستی ٹاس ڈال کر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چیئرمین سید رمضان شاہ کو جتوایا ملتان ہائی کورٹ میں رٹ دائر کریں گے انہوں نے کہا کہ میر بادشاہ نے جو مسلم لیگ کے قائدین کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی ہے اور شہباز شریف کے خلاف نعرے لگائے ہیں اس کے خلاف کاروائی کی جائے اور ڈی ایس پی تونسہ کو بھی ان کے خلاف درخواست دے دی ہے۔ واضح رہے حکومتی گروپ کی جانب سے دھاندلی کا نعرہ سن کر سب حیران ہو گئے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے عمران خان کا نعرہ لگانا شروع کر دیا۔..دھاندلی ہوئی ہے…دھاندلی ہوئی ہے…دھاندلی ہوئی ہے…دھاندلی ہوئی ہے…دھاندلی ہوئی ہے….دھاندلی ہوئی ہے…دھاندلی ہوئی ہے…دھاندلی ہوئی ہے…

اپنا تبصرہ بھیجیں