تونسہ شریف۔ ن لیگی میٹنگ ختم، سردار امجد ناراض 3 ممبران ساتھ چھوڑ گئے،

تونسہ شریف۔ ( عظمت بزدار سے)پی ٹی آئی کی کامیاب حکمت عملی،  ایک سیاسی کھیل کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں سردار امجد کھوسہ ایم این اے کے نامزد کردہ کو کسی صورت بھی  چیرمین بنانے نہیں دیا جائیگا اس کے لئے پی ٹی آئی نے تین ن لیگ کے مببران جن میں سید رمضان شاہ ، اور دو اور ممبران کو ایک طاقتور شخصیت کے ذرئعے علیحدہ کر دیا   ہے  ،  اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان ارکان نے اب سے کچھ دیر پہلے میٹنگ میں اختلاف کے بعد اپنے موبائل فون بھی بند کر دئے ہیں ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  وہ سید رمضان شاہ سمیت کسی کو بھی چیرمین قبول کریں گے جو سردار امجد کھوسہ کو چھوڑ دئے گا ، ذرائع کے مطابق  اس وقت سید رمضان شاہ جو کہ اپنے بھائی  ممبر میونسپل کمیٹی ایک اور ممبر نے پیر بشیر جعفر سے باقاعدہ اختلاف کر دیا ہے، اور معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے سردار امجد مخالف طاقتور شخصیت کے ذرئعے ان ممبران تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، اور پی ٹی آئی نے سید رمضان شاہ کو چیرمین بنانے کی حامی بھر دی ہے، اب تک کی صرتحال سے سردار امجد فاروق کھوسہ انتہائی پریشان اور حالات ان کے کنٹرول سے باہر جاتے نظر آرہے ہیں، ، میٹنگ اختتام پذیر ہونے کے بعد سید رمضان شاہ اور ان کی ٹیم ایک اہم شخسیت کی ٹیم میں شامل ہو گے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سید رمضان شاہ کو پیر بشیر مخالف ٹیم اور پی ٹی آئی سمیت سترہ ممبران نے نے یقین دہانی کرا دی ہے،

56 fff v55 666 dd

اپنا تبصرہ بھیجیں