تونسہ شریف- 13 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی، ایسی جگہ کہ اللہ کی امان

تونسہ شریف(نامہ نگار)ناڑی شمالی میں 13 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے ان کے ساتھ امام بارگاہ میں اجتماعی زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق لڑکی کے والد فخر عباس نے بتایا کہ ملزمان حماد اور شاہد نے میری 13 سالہ بیٹی کو زبردستی اٹھایا اور مقامی عبادت گاہ میں لے جا کر ان کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گئے تھانہ ریتڑہ کی پولیس نے زیادتی کرنے کے ساتھ ساتھ زبردستی اغوا کا دفعہ نہیں لگایا جس سے میری حق رسی نہیں ہوئی انہوں نے کہا ملزم با اثر ہیں اور انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے انہوں نے آر پی او ڈی پی او اور ڈی ایس پی تونسہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ میں اغوا کی دفعات بھی شامل کی جائیں اور مقدمہ کی سماعت خصوصی عدالت میں کی جائے تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ایس ایچ او ریتڑہ

r45
اصغر حسین بخاری نے بتایا کہ ملزمان نے 7 دسمبر تک عبوری ضمانتیں کرا رکھی ہیں ان کو بہت جلد گرفتار کر کے مدعی کو مکمل انصاف فراہم کریں گے