تونسہ شریف۔ سردار میر بادشاہ نے امجد کھوسہ اور مرزا تالپور کو کہیں کا نہیں چھوڑا

تونسہ شریف( نامہ نگار) امجد فاروق کھوسہ اور مرزا تالپور کے درمیان،، فطری،، اتحاد ہے حالیہ مخصوص نشتوں کے انتخاب میں پی ٹی آئی سے اتحاد کر کے مسلم لیگ ن یوتھ کے امیدوار کفایت کو شکست دلوائی ، مسلم لیگ ن کے ورکرز کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا ۔،، فطری اتحاد،، کی بیان بازی سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ڈویژنل کوارڈنیٹر مسلم لیگ ن کا عہدہ ان کو قبول نہیں تو پارٹی قیادت سے میرا نوٹیفکیشن منسوخ کرا دیں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل کورڈینیٹرڈیرہ سردار میر بادشاہ قیصرانی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ اور میر مرزا تالپور کے درمیان جو ،،فطری اتحاد،، ہے اس سے پورے وسیب کے لوگ واقف ہیں انہوں نے کہا

hqdefault

کہ دعوی سے کہتا ہوں کہ امجد فاروق کھوسہ جلد پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے ، امجد کھوسہ اور پی ٹی آئی آپس میں اتحاد کر چکے ہیں ۔ ڈیرہ غازیخان میں مسلم لیگ ن کا وجود ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے ، پارٹی قیادت کو تمام تر صورتحال س�آگاہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع چیرمین شپ ڈیرہ تحصیل میونسپل کارپوریشن تونسہ اور ڈیرہ میں کھوسہ لیگ کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیں گے ، ڈیرہ اور تونسہ میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوں گے، مرزا تالپور مسلم لیگ ن کے ٹھیکدار نہ بنین ، مرزا تالپورکو سیف الدین کھوسہ نے جس کام کے لئے جس تنخواہ پر رکھا ہوا تھا اسی تنخواہ پر امجد کھوسہ کے لئے ہی کام کریں تو ان کے لئے بہتر ہے پارٹی معاملات میں زیادہ ٹپکنے سے گریز کریں ہم ہی مسلم لیگ کے وارث ہیں اور ہم ہی ضلع ڈیرہ کو مسلم لیگ کا قلع بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں