تونسہ شریف-میر بادشاہ قیصرانی اپنی اوقات میں رہے,مرزا تالپور کی دھمکی

تونسہ شریف(نامہ نگار)مشیر وزیر اعلی پنجاب میر محمد مرزا تالپور نے معروف صحافی ملک منصور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر بادشاہ قیصرانی مسلم لیگ ن کے خود ساختہ ڈویثرنل صدر ہیں ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ آج بھی جمیعت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ کے رکن ہیں میر بادشاہ قیصرانی نے

mansso
جو ممبر قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ اور حافظ عبدالکریم کے بارے میں جو بیاں جاری کیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ وہ ن لیگ کے عہدہ دار بھی نہیں آئندہ مسلم لیگ ن کا عہدہ پر اپنے آپ کو شو نہ کریں انہوں نے کہا ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے دونوں ممبران قومی اسمبلی ن لیگ کا سرمایہ ہیں ان کی پارٹی خدمات کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا میر بادشاہ قیصرانی اپنی اوقات میں رہے اگر دوبارہ انہوں نے ن لیگ کے حوالے سے ایسا کوئی بھی بیان جاری کیا تو وہ ان کا منہ توڑ جواب دیں گے

b

اپنا تبصرہ بھیجیں